قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے نگران وزیراعظم نے سمری صدر پاکستان کوارسال کر دی ہے لیکن ابھی تک کوئی حکم سامنے نہیں آ سکا ہے تاہم اس معاملے پر رانا ثناء اللہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدرمملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں،آئین میں درج ہے21دن کےاندراجلاس بلانالازم ہے،دوسرےعوامل کارفرمانہ ہوئے توحکومت چل سکتی ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ الیکشن والے دن اپنے حلقے میں ہی موجود تھا،میں نےایک لاکھ13ہزارووٹ لیے ہیں،ایک لاکھ6ہزار ووٹ لیکر میں5سال ایم این اے رہا ہوں،اگرمیرےخلاف15ہزار ووٹ زیادہ پڑگئےتویہ نہیں کہنا چاہیےمیرےخلاف سازش ہوگئی۔ ان کا کہناتھا کہ یوٹیلٹی بلز کی مہنگائی چین نہیں لینے دیتی ،بجلی کا بل ادا کرتے ہی گیس کا بل آجاتا ہے،
سابق وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ وکٹم کارڈ بھی ری چارج ہوا،ہم جب جیلوں میں جاتے رہےتو ہمیں بھی ہمدردی کا ووٹ ملتارہا ہے،دو چیزوں نے بنیادی کردار ادا کیا ہے،،سینیٹ میں کافی لوگ لائن میں لگے ہوئے ہیں،جولوگ لائن میں لگےہیں ان کاحق مجھ سےزیادہ ہے،ضمنی الیکشن والےحلقوں میں بھی ایسےلوگ ہیں جنہوں نے محنت کی،پارٹی جوذمہ داری دےگی اسے نبھانے کو تیار ہوں،
جہاں جس کا حق ہے وہ اسے ملنا چاہیے،الیکشن نہیں جیتاتومطلب یہ نہیں پارٹی ذمہ داری نہ نبھاسکوں۔