مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔
مسلم لیگ ( ن ) آزاد کشمیر کے مشاورتی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آگنائزر کا کہنا تھا کہ عوام کی امید نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں، ان کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں، انہوں نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کا مشاورتی اجلاس
— PMLN (@pmln_org) September 24, 2023
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی
مریم نواز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی
قائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر… pic.twitter.com/pM00aM0PEf
اس موقع پر شرکاء کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز شریف کے حق میں نعرہ بازی بھی کی گئی جبکہ شرکاء کا اپنی تقاریر میں کہنا تھا کہ نواز شریف کی آمد سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔
واضح رہے کہ مریم نواز ان دنوں لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے مذکورہ اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔