سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔
لازمی پڑھیں۔ ہم حلف اٹھائیں گے، لوگ احتجاج کرتے رہیں، مراد علی شاہ
عام انتخابات 2024 کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ سپیکر اسمبلی آغا سراج درانی اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔
لازمی پڑھیں۔ نومنتخب ممبران کی حلف برداری کیلئے سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ، اپوزیشن کا دھرنے کا اعلان
جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کے اراکین اجلاس میں حلف نہیں اٹھائیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایم پی ایز بھی آج اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
لازمی پڑھیں۔ سندھ،مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ، اویس شاہ اسپیکراورنوید انتھونی ڈپٹی اسپیکر کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار نامزد
اپوزیشن اتحاد کی طرف سے اسمبلی کے باہر احتجاج اور دھرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
سپیکر آغا سراج درانی نے اپوزیشن کے احتجاج پر ر دعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی کی توہین برادشت نہیں کریں گے، احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں سے نمنٹنے کے لیے انتظام کیا ہے، آج حلف برداری ہو گی اور کل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔