پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم حلف اٹھائیں گے، لوگ احتجاج کرتے رہیں۔
نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے لئے سندھ اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جبکہ نامزد وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اسمبلی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اراکین سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات بھی کی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ نومنتخب ممبران کی حلف برداری کیلئے سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ، اپوزیشن کا دھرنے کا اعلان
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، سب کو ساتھ مل کر مشکلات حل کرنا ہونگی، اللہ کی رضا سے خیریت سے یہ مراحل گزر جائیں گے، وفاق اور صوبائی حکومتوں کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔
لازمی پڑھیں۔ سندھ،مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ، اویس شاہ اسپیکراورنوید انتھونی ڈپٹی اسپیکر کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار نامزد
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم حلف اٹھائیں گے لوگ احتجاج کرتے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ کے کتنی سیٹیں ملیں گی، میری سوچ سے بڑھ کر ہم نے نشستیں حاصل کیں۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مسائل بہت ہیں مل کر حل کریں گے۔