پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھارت میں ٹوائلٹس کی تعمیر کے لئے رقم عطیہ کرنے کی پیشکش کردی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر خیراتی اقدام میں حریم شاہ نے بھارت میں ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے کی خطیر رقم عطیہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
اپنی پوسٹ میں حریم نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو احترام کے ساتھ مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ ہیلو مودی جی، میں بھارت میں ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے 1 ملین روپے عطیہ کرنا چاہتی ہوں، براہ کرم میری رہنمائی کریں کہ میں یہ عطیہ کہاں کر سکتی ہوں‘۔
Hello @narendramodi ji , I want to donate 1 Million Pkr towards the construction of Toilets in Bharat. Please guide me on where I can make this donation. 🙏🏻 #DonationForToilets
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) September 24, 2023
پاکستانی سلیبریٹی کی جانب سے خیر سگالی کی اس غیر متوقع پیشکش نے سرحد کے دونوں اطراف سے توجہ حاصل کر لی ہے، یہ عمل اتحاد اور سرحد پار تعاون کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
حریم شاہ کی پیشکش کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم اور ان کی حکومت اس فراخدلانہ اقدام پر کیا ردعمل دیتی ہے۔