عالمی ادارہ صحت پاکستان میں صحت کی سہولیات میں بہتری کیلئےدو کروڑ ڈالر فراہم کرنے کو تیارہوگیا ۔ وفاقی وزارت صحت ،عالمی ویکسین الائنس اور یونیسف کے مابین سہ فریقی معاہد طے پا گیا ۔
سیکریٹری صحت ، یونیسیف اور گاوی کےنمائندگان نے معاہدہ پر دستخط کئے ۔رقم صحت کےنظام کومستحکم بنانے،کوروناسےمحفوظ رہنےاورحفاظتی ٹیکوں کی مدمیں ملے گی ، جس سے ملک بھر کے چھیاسی اضلاع میں صحت کی سہولتیں بہتر بنائی جائیں گی ۔
فنڈز سےکمزور طبقوں ، بچوں اور خواتین کی صحت کی معیاری اور پائیدار سہولتوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائےگا ۔ رقم کورونا جیسی وباؤں سے بچاؤ اور حفاظتی ٹیکے نہ لگوانےوالے بچوں تک ویکسین کی رسائی ممکن بنائی جائےگی ۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فنڈز سے مدافعتی نظام کی مضبوطی کیلئے تکنیکی معاونت حاصل کرنے میں بھی آسانی ہو گی ۔