نگران وزیر توانائی کی زیرصدارت اجلاس میںکابینہ کمیٹی نے ایران کی سرحد تک گیس لائن بچھانے کی منظوری دے دی۔
اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی نے ایران کی سرحد تک گیس لائن بچھانے کی منظوری دے دی ،پاکستان کے اندر 80 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا۔
کابینہ کمیٹی اعلامیہ کے مطابق گیس لائن گواردر سے ایرانی سرحد تک بچھائی جائے گی ،منصوبہ انٹر اسسٹیٹ کے ذریعے تعمیر کیا جائے گاایران 18 ارب ڈالر جرمانے کا نوٹس واپس لے لےگاگیس لائن کی تعمیر پر 45 ارب روپے لاگت آئے گی۔