استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) نے مل کر سیاسی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق مسلم ن کے صدر شہبازشریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملکی صورتحال اورسیاسی تعاون پر شہباز شریف سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں قائدین نےپاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لئے مل کرسیاسی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،پاکستان کے معاشی مفادات کے تحفظ کے لئے سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر کام کریں گے۔
قائدین نے پاکستان کی معاشی سلامتی کے تحفظ کو اولین ترجیح پر اتفاق کیا۔