وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے عدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات کے سلسلے میں صحافی عمران ریاض اور اسد علی طور کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے صحافی عمران ریاض اور اسد علی طور کو باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا۔ دونوں کو 23 فروری کو سائبر کرائم میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات کےلیے قائم جے آئی ٹی میں نادرا افسر بھی شامل کرلیا گیا۔ عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ بیرون ملک موجود اکاؤنٹس ہولڈر کے نام بھی ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں شامل ہوں گے۔