پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے سابق کپتان بابر اعظم اور پاکستانی کوچنگ سٹاف کے بارے میں چونکا دینے والے حقائق کا انکشاف کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے انکشاف کیا کہ سابق کپتان بابر اعظم، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے 6 ماہ قبل ٹیم کے فٹنس ٹرینر سے کہا تھا کہ فٹنس اس وقت ترجیح نہیں ہے اور صرف لڑکوں کو آزادی سے کھیلنے دیں۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ مجھے ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیے جانے سے 6 ماہ قبل بابر اعظم اور کوچنگ سٹاف نے فیصلہ کیا تھا کہ فٹنس اہم نہیں ہے اور کھلاڑیوں کو ان کی فٹنس سے قطع نظر کھیلنے کے لیے آزادانہ کردار دیا جائے اور یہ بات پاکستانی ٹیم کے فٹنس ٹرینر نے انہیں بتائی۔
لازمی پڑھیں۔ لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کی بڑی خامی نظر آئی، افتخار احمد
انہوں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور کی کرکٹ میں فٹنس سب سے اہم چیز ہے اور قومی ٹیم گزشتہ 6 ماہ سے اس پہلو کو نااہلی کی علامت قرار دیتے ہوئے نظر انداز کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ سابق کپتان نے حال ہی میں ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے اور انہیں یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیئرمین شپ کی تبدیلی کے بعد لینا پڑا تھا۔