بلوچستان کےضلع لسبیلہ کے ماحولیاتی نمونےمیں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
ترجمان وزارت صحت نے لسبیلہ کے ماحولیاتی نمونےمیں پولیووائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وائرس ایک سےدوسری جگہ منتقل ہورہا ہے،بچوں کیلئےمسلسل خطرہ ہے،سرویلنس نظام پولیو وائرس کی موجودگی کا سراغ لگانےمیں موثرکام کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیوکاخاتمہ اولین ترجیح ہےتاکہ بچوں کواس موذی مرض سےبچاسکیں،26 فروری سےملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے اپیل کی ہے کہ والدین پولیوسےبچاؤکےقطرےپلوانےکےساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کرائیں۔