مسلم لیگ کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز ملا، یہ اعزاز پاکستان کی ہرماں، بہن، بیٹی اور بچی کے نام کرتی ہوں۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ یہ ایک خاتون، ایک بیٹی کوعزت دی گئی، آپ سب کا اعتماد اور حمایت میرا اصل اثاثہ ہے۔ پوری کوشش ہوگی آپ سب اور عوام کے اعتماد پرپورا اتروں۔ پاکستان، خاص طور پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام نے قائد نوازشریف کو مینڈیٹ دیا، عوام نےن لیگ کو سب سے بڑی جماعت کے طور پر کامیاب کیا، حکومت اورجماعت کی سطح پرترجیحات کا روڈمیپ مرتب کرلیا، نوازشریف، شہباز شریف کی پنجاب کو ترقی دینے کی سوچ پرعمل کریں گے۔