مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی سلامتی کا تقاضہ ہے حکومت کی تشکیل جلد سے جلد ہو،ن لیگ،پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کی اتحادی حکومت بنے گی اور چلے گی بھی، پارٹی کے بجائے ملک کے بہترین مفاد میں حکومت کرنے کو تیارہیں۔
سما ء کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے حکومت سازی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پر نظر آرہا ہے اتحادی حکومت بننے جارہی ہےن لیگ،پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کی اتحادی حکومت بنے گی، جو چلے گی بھی، تحریک انصاف کہتی ہے ہم نے فلاں سے بات نہیں کرنی،تحریک انصاف اپنے نمبر پورے کرے اور حکومت بنالے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بجائے ملک کے بہترین مفاد میں حکومت کرنے کوتیارہیں،بغیر حکومت کے معاملات آگے نہیں چل سکتے،ملکی سلامتی کا تقاضہ ہے حکومت کی تشکیل جلد سے جلد ہو،ہم بھی کہہ رہے ہیں جےیوآئی کےساتھ کےپی میں دھاندلی ہوئی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ22آزاد امیدواروں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے،پی ٹی آئی کےکچھ حمایت یافتہ امیدوار آزاد ہی رہنا چاہتے ہیں،پنجاب میں 149نمبردرکار ہیں،جبکہ ہمارے پاس 156نمبرموجودہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتوں کو بھی روکا گیا وہ پاکستان کی مدد نہ کریں،پورے4سال کسی کو سکون سے کام نہیں کرنے دیا گیا،کمیشن کے کہنے کے بعد بھی دھرنے، جلسے،جلوس ہوتے رہے، کمیشن نے جب کہا کچھ نہیں ہوا اس کے بعد بھی کسی نے نہیں مانا،سپریم کورٹ کے ایک جج نے انکوائری کی۔
راناثنااللہ نےکہا کہ 2013کےالیکشن کے بعد بھی یہی کچھ ہوا تھا،ایک ڈاکو نے ہمارے خلاف نیب کا چیئرمین لگایا، ویڈیو بنائی،چلائی اوراسے قابوکیا اورہمیں جیلوں میں ڈالناشروع کردیا،ہم ڈاکو سے کہہ رہے تھے ہماری سیٹیں واپس کرو،ہم کہہ رہے تھے ہماری سیٹیں واپس کرنے کے بعد حکومت بناؤ۔