فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے ابتدائی ساڑھے سات ماہ میں پانچ ہزار ایک سو پچاس ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا ۔
ایف بی آر کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس دسمبر دو ہزار تئیس میں سب سے زیادہ نو سو پچاسی ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا ۔ جولائی دو ہزار تئیس سے پندرہ فروری دو ہزار چوبیس کے دوران جمع کئے گئے ۔
محصولات گذشتہ سال کی اسی مدت کے ٹیکس محصولات سے تیس فیصد زائد ہیں ۔ گذشتہ مالی کی اسی مدت میں تین ہزار نو سو تہتر ارب ٹیکس جمع کیا گیا تھا ۔
ایف بی آر کا کہنا ہے انکم ٹیکس کی مد میں چالیس فیصد، سیلز ٹیکس میں انیس، کسٹمز ڈیوٹی میں چودہ اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اکسٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔