پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 238 سے منتخب آزاد رکن انعام باری نے پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) جوائن کرلی۔
منگل کے روز پی پی 238 بہاولنگر سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن انعام باری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ این اے 146، پیر ظہور حسین قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس
انعام باری نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
بلاول زرداری سے ملاقات کے دوران پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے۔
لازمی پڑھیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے نتائج جاری کر دیئے
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق انعام باری 54 ہزار 500 ووٹ حاصل کرکے پی پی 238 سے منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار سید نذر محمود شاہ 49 ہزار 401 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
خیال رہے کہ انعام باری پاکستان تحریک انصاف کے مرحوم رہنما شوکت حیات لالیکا کے صاحبزادے ہیں۔