کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی نسبت تیزی دیکھی جارہی ہے،جہاں 100 انڈیکس 222 پوائنٹس بڑھکر 60682 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 60 ہزار 459 پوائنٹدس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے، جہاں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت279. 45 ریکارڈ کی جارہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ مخلوط حکومت بننے کے واضح آثار اورسیاسی بے یقینی میں کمی کے باعث مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔