اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں صیہونی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پردھاوا بول دیا۔ اس دوران فائرنگ سے دو نوجوان شہید ہوگئے۔ دونوں کو سرپر گولیاں ماری گئی تھیں۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔