تحریک انصاف کے آزاد اراکین صوبائی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا سلسلہ شرو ع ہو گیا ہے اور اب تک 60 سے زائد نو منتخب آزاد اراکین بیان حلفی جمع کروا چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین اسمبلی نے سپیکر ہاوس میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کیلئے بیان حلفی جمع کروائے ، باقی اراکین اسمبلی کو بھی کل صبح تک بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے کچھ دیر قبل سنی اتحاد کونسل کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کی قومی اسمبلی میں 180 نشستیں ہیں ۔
سنی اتحاد کونسل سے انتخابی اتحاد پر عمر ایوب کا کہناتھا کہ حکومت بنانے کے بعد سب سے پہلا کام بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی ہو گا، جبکہ بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ فیصلہ سخت حالات میں ایک دوسرے کو کندھا دینے کیلئے کیا ہے ۔صاحبزادہ حامد نے واضح کیا کہ پارٹی ہماری ہو گی لیکن پالیسی تحریک انصاف کی ہو گی ۔