سپریم کورٹ میں آٹھ فروری کےعام انتخابات کالعدم قراردینے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ، عدالت نے درخواستگزار کو پیش ہونے کا ایک اور موقع دے دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکمنامےمیں کہاگیاہےدرخواستگزارنےخودکوسابق بریگیڈیئربتایاہے، سماعت میں پیش بھی نہیں ہوئے۔ حاضرہونےکیلئےدرخواستگزارکووزارت دفاع کےذریعےبھی نوٹس جاری کیاجاتا ہے، سپریم کورٹ نے تحریری حکم میں یہ بھی واضح کیاہےکہ ذاتی شہرت کیلئےدرخواست دےکرواپس لیناعدالت کواستعمال کرنےجیسا ہے۔ عدالت یقینی بنائےگی ایسا نہ کیاجاسکے۔
سپریم کورٹ کے حکمنامے میں کہا گیا کہ درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات تھے، انتخابات جیسے اہم معاملے کی وجہ سے درخواست کھلی عدالت میں مقرر کی، درخواست گزار نے آئینی درخواست واپس لینے کی استدعا کی، درخواست گزار سے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن نہ ہو سکا۔