خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوئی جس کے بعد حلقے کا مکمل نتیجہ سامنے آ گیاہے ۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 43 کے تمام 348 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ’داور کندی ‘ 64 ہزار 483 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جمیعت علماء اسلام کے مفتی اسعد محمود 63 ہزار 900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
8 فروری کے روز این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی صورتحال کےباعث ان 6 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہا ۔
متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پاک فوج کے دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو اس حلقے میں ہونے والی پولنگ میں آزاد امیدوار داور کنڈی نے 63 ہزار556 اور اسعد محمود نے 62 ہزار 730 ووٹ حاصل کیے تھے.