بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا آج 24 ستمبر کو شادی کرنے والے ہیں۔
جوڑے نے اپنی شادی کے لیے اُدے پور کا انتخاب کیا ہے۔ 23 ستمبر کو جوڑے نے اپنی 'ہلدی' تقریب کی میزبانی کی جس کے بعد ایک سنگیت نائٹ ہوئی۔
راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی سنگیت کی تقریب کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔ جس کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
اپنی پہلی تصویر میں،پرینیتی چوپڑا نے اپنے سنگیت کے لیے سلور رنگ کے چمک دار لباس میں نظر آئیں جبکہ راگھو نے رات کے لیے سیاہ لباس کا انتخاب کیا۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے سنگیت پر بھاری بھرکم زیور کے بجائے سادہ سا زیور پہنا۔دریں اثنا،پرینیتی اور راگھو کی سنگیت کی رات تمام بالی ووڈ اور 90 کی دہائی پر مشتمل تھی۔