پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں انتہائی شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ، وہ پاکستان سپر لیگ میں 3 ہزار سے زائد رنز بنانے میں پاکستان کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بابراعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران اپنی 29 ویں نصف سینچری بنائی اور 68 رنز پر ناقابل شکست رہے لیکن ان کی شاندار کارکردگی ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہ ہوئی ۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، کوئٹہ نے 207 رنز کا ہدف دیا لیکن اس کے جواب میں بابراعظم کی ٹیم پشاور زلمی 190 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔