شاہ رخ خان کی فلم ' جوان 'نے 1 ہزار کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کے قریب پہنچ گئی۔ شاہ رخ خان کی فلم بھارتی سینماوں سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ہے۔
فلم آنے والے ہفتے میں دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
17 ویں دن جوان نے تمام زبانوں میں 13 کروڑ روپے کمائے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کی کل آمدنی 546.58 کروڑ ہو جاتی ہے۔
دوسری طرف دنیا بھر میں اس کا بزنس تقریباً 966 کروڑ روپے ہے۔اس کے ساتھ ہی فلم جلد ہی 1ہزار کا ہندسہ عبور کرلے گی۔
اب تک بھارت کی تین فلمیں اس 1 ہزار کے کلب میں داخل ہوسکیں ہیں،جس میں عامر خان کی دنگل شاہ رخ خان کی پٹھان اور اب فلم جوان بھی اس کے قریب ہے۔
فلمساز ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی 'جوان' دنیا بھر میں 7 ستمبر کو ہندی، تامل اورتیلگو میں ریلیز ہوئی۔ایکشن تھرلر میں نینتھارا اور وجے سیتھوپتی بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ دیپیکا پڈوکون نے بھی فلم میں ایک وسیع کردار ادا کیا ہے۔