بانی و سرپرستِ اَعلیٰ، منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر محمدطاہر القادری کی آج مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل میں 73 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
پروفیسر علامہ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری 19 فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے،ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جھنگ کے ایک معروف عالم دین ڈاکٹر فرید الدین قادری کے بیٹے ہیں ان کے آباؤاجداد سیال خاندان سے تھے، جو تحصیل و ضلع جھنگ کے چنیوٹ روڈ پر واقع گاؤں کھیوا کے نواب تھےڈاکٹر طاہر القادر ی کے دو صاحبزادے ہیں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بڑے صاحبزادے ہیں جو چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ہیں اُن کے چھوٹے صاحبزادے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جو منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنر اورصدر منہاج القرآن ہیں۔
پروفیسر علامہ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری 1980ءسے قرآن و سنت کے افکار کے ذریعے فروغ علم و شعور، اصلاح احوال امت اور ترویج و اقامت دین کے لیے مصروف عمل ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی تحریک کے قیام کا مقصد غلبہ دین حق کی بحالی اور امت مسلمہ کے احیاء و اتحاد کے لیے قرآن و سنت کے عظیم فکر پر مبنی جمہوری اور پرامن مصطفوی انقلاب کی ایک ایسی عالمگیر جدوجہد ہے جو ہر سطح پر باطل، طاغوتی، استحصالی اور منافقانہ قوتوں کے اثر و نفوذ کا خاتمہ کر ے گی۔
شیخ السلام پروفیسر علامہ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں قانون کے اُستاد رہے ہیںپاکستان میں اور بیرونِ ملک خصوصاً امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، سکینڈی نیویا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا اور ایشیا خصوصاً مشرقِ وُسطی اور مشرقِ بعید میں اِسلام کے مذہبی و سیاسی، روحانی و اَخلاقی، قانونی و تاریخی، معاشی و اِقتصادی، معاشرتی و سماجی اور تقابلی پہلووں پر مشتمل مختلف النوع موضوعات پر ہزاروں لیکچرز دیے۔
پروفیسر علامہ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کے سیکڑوں موضوعات پر چھ ہزار سے زائد لیکچرز ریکارڈڈ ہیں، جن میں بعض موضوعات ایک ایک سو سے زائد خطابات کی سیریز کی شکل میں ہیں۔پروفیسر علامہ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی تصانیف کی تعداد ایک ہزار (1,000) ہے جن میں سے تقریباً 500 کتب اُردو، انگریزی، عربی و دیگر زبانوں میں طبع ہوچکی ہیں، جب کہ مختلف موضوعات پر آپ کی بقیہ پانچ سو کتب کے مسوّدات طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قائم کردہ تحریکِ منہاجُ القرآن دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں اِسلام کا آفاقی پیغامِ اَمن و سلامتی عام کرنے لیے مصروفِ عمل ہےڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو عالمی سطح پر اَمن کے سفیر کے طور پر پہچانا جاتا ہے جب کہ بہبودِ اِنسانی کے لیے آپ کی علمی و فکری اور سماجی و فلاحی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اِعتراف بھی کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان میں عوامی تعلیمی منصوبہ کی بنیاد رکھی جو غیر سرکاری سطح پر دنیا بھر کا سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ ہے اِس منصوبے کے تحت اب تک ایک چارٹرڈ یونیورسٹی (منہاج یونیورسٹی لاہور) اور پاکستان بھر میں 600 سے زائد اسکولز و کالجز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔ ماضی قریب میں ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی کہ فردِ واحد نے اپنی دانش و فکر اور عملی جدّ و جہد سے فکری و عملی، تعلیمی و تحقیقی اور فلاحی و بہبودی سطح پر ملّتِ اِسلامیہ کے لیے اِتنے مختصر وقت میں اِتنی بے مثال خدمات اَنجام دی ہیں۔