نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ اجلاس میں کہا کہ صوبے میں قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
لاہور میںنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ہےوزیراعلیٰ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور پی ایس ایل کے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی صوبےمیں امن و امان کی صورتحال اورپی ایس ایل کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا ۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی ، نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کےجان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدمات کئے جائیںصوبے میں قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاصوبائی کابینہ نےپنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس رولزکی منظوری دے دی۔