صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس آج بروز پیر کو طلب کر لیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں سینیٹ اراکین الوداعی تقریر کریں گے، اجلاس سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
دوسری جانب عام انتخابات میں جیتنے والے سینیٹرز کی آئینی حیثیت کیا ہے؟ سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے سرجوڑ لیے۔ کیا دوسرے ایوان کا رکن منتخب ہونے والے سینیٹرز سینیٹ اجلاس میں شریک ہوسکتے ہیں؟ مختلف قانونی ماہرین سے رائے طلب کرلی گئی۔
یاد رہے کہ الیکشن جیتنے والے سینیٹرز میں یوسف رضاگیلانی، سرفرازبگٹی، پرنس عمر زئی شامل ہیں۔ آئینی طور پر ایک ہی وقت میں 2 ایوانوں کی رکنیت رکھنے پر پابندی ہے۔