قطری دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ قطر اور ایران کے درمیان رابطے منقطع نہیں ہوئے، قطر کے نزدیک تمام تنازعات کا حل مذاکرات کی میز پر ممکن ہے۔
ترجمان قطری دفتر خارجہ کے مطابق جب ایران خود قطر پر حملے کر رہا ہو تو ایسی صورت میں قطر ثالثی نہیں کر سکتا، اس تنازع سے نکلنے کیلیے تمام فریقوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں،قطر کے شہری بنیادی ڈھانچے پرایران کےحملے جاری ہیں، اس طرح کے حملے انسانی المیے کا سبب بن سکتے ہیں، توانائی کی تنصیبات پر حملے ایک خطرناک مثال قائم کرتے ہیں۔





















