پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کی کوآرڈینشن کمیٹی کاتیسرااجلاس۔ آئندہ کیلئےمشترکہ لائحہ عمل اورکمشنرراولپنڈی کےالزامات کےتناظرمیں معاملات کا جائزہ لیاگیا، ن لیگ نےایک بارپھرملک کی خاطر مل کرآگےبڑھنے پر زوردیا۔
ذرائع کےمطابق مذاکرات کے تیسرے دور میں ن لیگی کمیٹی کی قیادت اسحاق ڈار اور پیپلزپارٹی کی کمیٹی کی سربراہی مراد علی شاہ نے کی ۔ گذشتہ روز مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد کہا گیا تھا کہ تیسرے دور میں حکومت سازی کی حکمت عملی فائنل کر لی جائے گی مگر ایسا نہیں ہو سکا ۔
ذرائع کے مطابق فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے اور جلد از جلد مطلوبہ نتائج حاصل کرنے پر اتفاق کیا۔