نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنےاپنے بیان میں کہا کہ پُرامن احتجاج حق ہے،اتنشارپھیلانےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ انتخابات جمہوریت کےفروغ کی طرف قدم ہےانتخابات میں نمایاں ٹرن آؤٹ کوعالمی سطح پرتسلیم کیاگیاجیت اور ہار جمہوری عمل کے موروثی پہلو ہیں بےضابطگیوں سےمتعلق ابہام پرمتعلقہ فورمزسےرجوع کیاجائے۔
نگران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مقننہ اورعدلیہ غیرجانبدرانہ انصاف کی فراہمی کیلئےمتحرک ہیں پُرامن احتجاج حق ہے،اتنشارپھیلانےکی اجازت نہیں دی جائےگی اتنشار پھیلانے والوں سےقانون کےمطابق نمٹا جائےگاکسی بھی قسم کے تشدد یا اس پر اکسانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گانازک وقت میں انتشار برداشت نہیں،قانون اپنا راستہ خوداختیار کرے گاانتشار صرف دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا کام کرتا ہے۔