ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن طارق ولایت کی ہدایت پر پاکپتن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 80 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق پاکپتن پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لیے پاکپتن پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 80 ملزمان کو گرفتار کر کے 68 عدد پسٹل، 5 عدد رائفلیں، 7 عدد بندوقیں اور 228 عدد گولیاں برآمدکر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہری قانون شکن عناصر کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ معاشرے سے ان جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے۔