پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید765 بچے نمونیہ کا شکار ہو گئے جبکہ 12 بچے انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت پنبجاب کے مطابق صوبہ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 765 بچے نمونیہ کا شکار ہو گئے جبکہ رواں برس پنجاب سے 27476 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنبجاب کے مطابق رواں برس نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 374 ہوگئی۔ انتقال کرنے والے بچوں میں سے 4 کا تعلق فیصل آباد، 3 بہاولپور جبکہ 2 لا تعلق حافظہ آباد سے ہے۔
محکمہ صحت پنجاب نے والدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس پورا کروائیں۔