نگراں حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم بھی گرا دیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے ، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت275روپے62پیسےفی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔
Petroleum Prices pic.twitter.com/0znatZDNS5
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) February 15, 2024
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل8روپے37پیسےفی لیٹرمہنگا کیا گیا ہے ،جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی سفارش پر کیا گیا ہے ، اور قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں لائٹ سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق نہیں بتایا گیا۔