پاکستان میں مسلم لیگ نون کےرہنماوں کاکہناہےکہ بلوچستان میں انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی، اگرکسی سیاسی جماعت یاامیدوارکوشکایت ہےتووہ قومی شاہرائیں بند کرنےکےبجائےعدالت سےرجوع کرے۔
کوئٹہ میں سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان، صوبائی صدر مسلم لیگ نون جعفرخان مندوخیل، سردارعبدالرحمان کھیتران اوردیگررہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،اس موقع پرجعفرخان مندوخیل کاکہناتھاکہ الیکشن میں مسلم لیگ نون کی اچھی کارکردگی رہی، ن لیگ بلوچستان سےدس صوبائی اورپانچ قومی کی نشستیں حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئی۔
انہوں نےکہاکہ بلوچستان میں ن لیگ سب سےبڑی جماعت بنےگی اتحادیوں کےساتھ ملکرحکومت بنائیں گے آزادامیدواروں کےساتھ رابطے میں ہیں احتجاج کرنےوالی سیاسی جماعتوں سےاپیل ہےکہ وہ مین سٹریم سیاست میں آجائیں احتجاج اوردھرنوں کی وجہ سےعوام کومشکلات کاسامناہے۔
سردارعبدالرحمان کھیتران نےکہاکہ انتخابات میں اس طرح کےالزامات لگتےرہتےہیں، اگرانتخابات میں دھاندلی اورمداخلت ہوتی توجےیوآئی دس نشستیں حاصل نہ کرتی۔ انہوں نےکہاکہ اگرسیاسی جماعتوں اورامیدواروں کوشکایات ہیں توٹربیونلزمیں جائیں۔
سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نےکہاکہ2018میں مسلم لیگ نون اورپیپلزپارٹی کوبلوچستان اسمبلی میں نمائندگی نہیں ملی تھی مگران سیاسی جماعتوں نےایساردعمل نہیں دکھایا تھا۔