بھکر سے پنجاب اسمبلی کے آزاد رکن منتخب ہونے والے امیر محمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق امیر محمد خان نے اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس دوران فریال تالپور بھی موجود تھیں ، انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پی پی پی کےٹکٹ ہولڈرامجد کھاوڑ، شاہد حسن اورچوہدری حیات بھی موجود تھے۔ امیرمحمد خان پی پی89بھکرسےآزاد حیثیت میں کامیاب ہوئےتھے۔