پنجاب کے ضلع فیصل آباد سے عام انتخابات 2024 میں مسلم لیگ نواز کی شکست کی بڑی وجہ سامنے آگئی۔
خیال رہے کہ فیصل آباد سے 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن قومی و صوبائی اسمبلی کی 31 میں سے 26 نشستوں پر ہاری ہے۔
لیگی مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے انویسٹرز کو ٹکٹ دے کر ورکرز کو نظر انداز کیا گیا جس سے شکست ہوئی۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کیلئے کون منتخب ہوا اور کون ہارا ؟ مکمل تفصیل جانیے
سٹی انفارمیشن سیکرٹری میاں اجمل کا کہنا تھا کہ ٹکٹ ہولڈرز نے ورکرز کو نظر انداز کیا اور انویسٹرز کی وجہ سے ورکر ووٹ ڈالنے نہیں گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی ورکرز نے بیلٹ پیپر پر غصہ نکالا۔