ایران کی مرکزی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی ، تاہم دھماکے میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کےصوبہ چہارمحل بہتیاری کی تحصیل بوروجن میں قدرتی گیس سپلائی کرنے والے مرکزی پائپ لائن میں پر زور دار دھماکہ ہوا۔
بوروجن کے ضلعی گورنر فتح کریمی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو اپنے بیان میں کہا کہ ہلوائی کے علاقے میں قدرتی گیس کی مرکزی پائپ لائن میں آگ اور دھماکہ ہوا اور بوروجن،لاردیگان، حوزستان پائپ لائن کے والوز بند کر دیے ہیں۔ امدادی ٹیموں کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بروجن کے محکمہ فائر بریگیڈ چیف اسماعیل یزدانی نے بتایا کہ انہیں تا حال دھماکے میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ایرانی نیشنل گیس کمپنی کے مینیجر سعید عاقل نے بتایا کہ یہ دھماکادہشت گرد کارروائی تھا۔تاہم دھماکے کی وجہ سے ملک بھر میں گیس کی تقسیم کے نیٹ ورک میں کوئی خلل نہیں آیا ۔