8فروری کو ہونےو الے عام انتخابات میں تحریک لبیک نے 28 لاکھ 96 ہزار 323 ووٹ حاصل کئے۔ 2018 کے انتخابات میں کاسٹ کئے جانےو الوں کا تقابل کریں تو اس بار ٹی ایل پی کےووٹرز کی تعداد میں 8 لاکھ 94 ہزار کا اضافہ ہوا۔ 2013 میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر تحریک لبیک نے 20 لاکھ 02 ہزار 257 ووٹ حاصل کئے تھے۔
حالیہ انتخاب میں این اے 50 اٹک سے خادم حسین رضوری مرحوم کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی 91ہزار709 ووٹ لے کر حلقہ میں حلقے میں تیسرے نمبر پر آئے۔ صوبہ پنجاب سے تحریک لبیک کے امیدواروں نے 24 لاکھ61 ہزار 425 ووٹ حاصل کئے جوکہ 2018 کے جنرل الیکشن کی نسبت 8 لاکھ 62 ہزار 651 ووٹ زائد لئے ہیں۔2018انتخابات میں پنجاب سے ٹی ایل پی نے 15 لاکھ 98 ہزار 774 ووٹ لئے تھے۔حالیہ الیکشن میں پنجاب سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 116 شیخوپورہ سے سید ظہیر الحسن شاہ نےسب سے زیادہ 43 ہزار 240 ووٹ حاصل کئے جبکہ سب سے کم ووٹ جنوبی پنجاب سے این اے 188 راجن پور سے سہیل انور نے 3 ہزار 452ووٹ لئے۔
صوبہ کے پی میں تحریک لبیک نے کل 18 امیدوارو ں نے 93 ہزار 202 ووٹ حاصل کئے۔اس صوبہ سے سب سے زیادہ ووٹ این اے 43 سے محمد رمضان نے 19 ہزار 979 ووٹ لئے جبکہ سب سے کم ووٹ لینے والے امیدوار کاشف اللہ 828ہیں ۔ 2018 کے انتخاب میں تحریک لبیک کے 16امیدواروں نے89 ہزار 987 ووٹ حاصل کئے تھے ۔
صوبہ سند ھ میں تحریک لبیک کے ووٹرز میں کمی سامنے آئی ہے ۔حالیہ انتخاب میں ٹی ایل پی نے 3 لاکھ 18 ہزار 015ووٹ لئے جبکہ انکے 52 امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔2018 کے انتخاب میں تحریک لبیک کو 4لاکھ 8 ہزار 442 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے جبکہ ان کے 29 امیدوار میدان میں اترے تھے ۔ این اے 247 کراچی وسطی سے محمد فاروق نے 14 ہزار836 سب سے زیادہ ووٹ لئے جبکہ کم ووٹ لینےو الے کراچی جنوبی سےمحمد وسیم 189 ہیں۔
صوبہ بلوچستان میں تحریک لبیک کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ، عام انتخابات 2024 میں پارٹی کے ووٹرز میں 11 ہزار کےقریب اضافہ ہوا ہے اور ان انتخابات میں 10 امیدواروں نے 23 ہزار 681ووٹ حاصل کئے ہیں ۔سینئر صحافی سبوخ سید کا کہنا ہے کہ’تحریک لبیک دوسری بڑی مذہبی جماعت جس نے 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں کل729امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ جاری کئے۔ملک بھر میں بریلوی مکتب فکر نے ان امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کئے ہیں۔دوسری ایک وجہ تحریک لبیک کا اپنا جھنڈا تبدیل کرنا اور دوسری سیاسی جماعتوں کی نسبت ایک پروگیسو منشور دینا بھی ہے‘۔