سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی مالی فراڈ سے متعلق کیس میں ضمانت منظور ہو گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج ڈاکٹر سہیل تھہیم نے فواد چوہدری کی مالی فراڈ سے متعلق کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت کی جانب سے سابق وفاقی وزیر کی درخواست منظور کر لی گئی۔
فواد چوہدری پر شہری سے 50 لاکھ روپے لے کر نوکری نہ دینے کا الزام ہے۔
عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت 1 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔