خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی مزنگہ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں سے رات ڈیڑھ بجے شروع ہونے والا مقابلہ صبح تک جاری رہا، بھرپور جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد اسلحہ اور سامان چھوڑ کر لاشیں اور زخمی اپنے ساتھ لے کرفرار ہوگئے۔ حملہ میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے۔





















