خانیوال میں روٹھی بیوی کو منانے جانے والے شوہر کو سسرالیوں نے آگ لگادی، نوجوان کا 90 فیصد جسم جھلس گیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
خانیوالی میں روٹھی بیوی کو منانے سسرال جانا شوہر کو بہت مہنگا پڑگیا، تلخ کلامی پر سسرالیوں نے داماد پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، آگ لگنے سے نیک محمد کا 90 فیصد جسم جھلس گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، جس کے مطابق نیک محمد ناراض بیوی کو منانے کیلئے گزشتہ ایک سال سے جتن کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں برن یونٹ نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔