الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں پی کے73، 79، 80 اور 82، کے ریٹرننگ افسران کو حتمی نتائج سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی کے 79سے تیمور سلیم اورپی کے82سے کامران بنگش کی درخواست پر سماعت ہوئی، کمیشن نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسران کو نتائج سے روک دیا۔
پی کے 79سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں تیمور سلیم اورپی کے82سے کامران بنگش نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی کے73اورپی کے80کے آر اوز کو بھی حتمی نتائج سےروک دیا۔
قبل ازیں جماعت اسلامی کی لوئر دیر میں جیتی ہوئی واحد نشست آزاد امیدوار لے اڑا، پی کے 17 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوارعبید الرحمان کامیاب قرار دیدیے گئے۔ آزاد امیدوار عبید الرحمان 23229 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کےاعزاز الملک 19990 ووٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل فارم 47 میں جماعت اسلامی کے اعزاز الملک 25 ہزار 124 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے تھے، آزاد امیدوار نے پی کے 17 کے گیارہ پولنگ سٹینشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔