الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ کے آر او کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ آفیسر کو این اے 15 مانسہرہ کے آر او کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔ قائد مسلم لیگ نون نواز شریف نے ووٹوں میں مبینہ تبدیلی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں4رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی۔
وکیل نواز شریف نے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ہمیں 125پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 نہیں ملے، پریزائڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا تھا، این اے 15 مانسہرہ میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے۔ آر او کا جاری فارم47 درست نہیں ہے کیونکہ فارم 45کے بغیر فارم 47 جاری نہیں ہوسکتا۔