جنوبی وزیرستان میں نومنتخب رکن قومی اسمبلی زبیر وزیر کے گھر کے باہر دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئی، ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان میں نومنتخب رکن قومی اسمبلی زبیر وزیر کے گھر کے باہر دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری علاقے کی جانب روانہ ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق زبیر وزیر این اے 42 جنوبی وزیرستان سے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے 20 ہزار 22 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرکے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔