ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کمی سے 13 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 فروری 2024ء تک ملکی زر مبادلہ ذخائر کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق مجموعی ذخائر 13 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی ذخائر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا حصہ 8 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے، جس میں 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق تجارتی بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 5 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق 26 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 26 کروڑ 26 لاکھ ڈالر تھے، جن میں مرکزی بینک کا حصہ 8 ارب 21 کروڑ 65 لاکھ اور تجارتی بینکوں کا حصہ 5 ارب 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔