گزشتہ روز پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اپنے اپنے نمائندگان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ یہ عمل شام 5 بجے ختم ہو جانے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تاہم انتخابی نتائج کے اعلان کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پشین کے حلقہ این اے 265 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 51000 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی کے نیپ کے خوشحال خان کاکڑ 31000 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
خیال رہے کہ غیرحتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے 136 حلقوں میں 54 آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن 42 اور پیپلزپارٹی نے 34نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ایم کیو ایم4 ، جماعت اسلامی اور بی این پی مینگل کو ایک، ایک نشست مل سکی۔