الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر اب تک ملک کے قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے 500 سے زائد حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے،جس میں قومی اسمبلی کے 156 حلقوں کے نتائج شامل ہیں۔
غیرحتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے 156 حلقوں میں 62 آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن 46 اور پیپلزپارٹی نے 33 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ایم کیو ایم4 ، استحکام پاکستان پارٹی 2، جماعت اسلامی اور بی این پی مینگل کو ایک، ایک نشست مل سکی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے 161 حلقوں کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 60 نشستوں پر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ نے 45 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ پیپلز پارٹی کو 38 نشستوں پر کامیابی مل گئی۔
غیرسرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ف 2 ، پاکستان مسلم لیگ، ایم کیو ایم ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔ اے این پی، بی این پی کے امیدوار بھی ایک ایک نشست جیت گئے۔
پنجاب اسمبلی
الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر پنجاب اسمبلی کے 173 حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے، پنجاب اسمبلی کے 83 حلقوں میں ن لیگ کے امیدوار جیت گئے جبکہ 77 حلقوں میں آزاد امیدواروں نے کامیابی سمیٹی۔ مسلم لیگ ق کو 4 نشستیں مل سکی۔
سندھ اسمبلی
الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر سندھ اسمبلی کے 103 حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے، سندھ اسمبلی کے 79 حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار جیت گئے جبکہ 11 حلقوں میں آزاد، متحدہ قومی موومنٹ 10 اور جی ڈی اے نے ایک نشست پر کامیابی سمیٹی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسمبلی کے 90 حلقوں کے نتائج الیکشن مینجمنٹ سسٹم کو موصول ہوگئے،76 نشستوں پر آزامیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن نے 4 ، جماعت اسلامی2 جبکہ جے یو آئی 5 نشستیں جیت گئے۔
بلوچستان اسمبلی
الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر اب تک بلوچستان اسمبلی کے 25 حلقوں کے نتائج سامنے آگئے، جے یو آئی، پاکستان پیپپلزپارٹی کو 5،5 جبکہ آزاد امیدوار 4 نشست پر کامیاب ہوگئے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست مل سکی۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اپنے اپنے نمائندگان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ یہ عمل شام پانچ بجے ختم ہو جانے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور نو گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے بعد اب انتخابی نتائج کے اعلان کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔