این اے 30 پشاور سے آزاد امیدوار شاندانہ گلزار نے 87 ہزار 971 ووٹوں کے ساتھ انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔
الیکشن کمیشن آٖ پاکستان کی جانب سے جاری پہلے حتمی نتیجے کے مطابق این اے 30 پشاور 3 سے آزاد امیدوار شاندانہ گلزار نے میدان مار لیا، انہوں نے 78 ہزار 971 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ناصر موسیٰ زئی نے 20 ہزار 840 ووٹ حاصل کئے وہ رنر اپ رہے۔
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کی 115 نشستوں پر صوبے کے 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 رجسٹرڈ ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔