کراچی کے مختلف علاقوں میں ووٹوں کی گنتی کے دوران سیاسی گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایس ایچ او سرسید زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں انتخابی نتائج کے منتظر دو سیاسی گروپوں میں تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجے میں ایس ایچ او سرسید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد کشیدگی پر قابو پانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔
دوسری جانب مسکن چورنگی کنیز فاطمہ سوساٹی کے قریب بھی دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔