نگران وزیرداخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پولنگ کے دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
وزارت داخلہ کنٹرول روم، سیف سٹی اسلام آباد اور پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دیا گیا۔ سیکریٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔
وزیر داخلہ نے کنہا ہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے،فی الحال کوئی بڑا ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا جبکہ ٹانک میں کوئیک ریسپانس فورس پر حملہ میں ایک جوان کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے۔ وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ ملک بھر میں انتخابات کا عمل پر امن طریقے سے مکمل ہو گا۔
بعد ازاں وزیر داخلہ نے ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن سربراہ کامن ویلتھ کے آبزرور مشن کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ بھی کیا جہاں آئی جی اسلام آباد نے شہر میں امن وامان اور پولنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی تھی۔