لاہورکے حلقہ این اے 128 میں ماڈل ٹاؤن انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشن کے اندر پی ٹی آئی کا کیمپ لگوا دیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے ن لیگ اور آئی پی پی کے مشترکہ امیدوار عون چوہدری نے ماڈل ٹاؤن پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی کیمپ کی نشاندہی کی۔
لازمی پڑھیں۔ بلاول بھٹو کا موبائل فون سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ
عون چوہدری نے الیکشن کمیشن سے پولنگ عملے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی كر دیا ہے۔
یاد رہے کہ این اے 128 میں عون چوہدری کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر سلمان اکرم راجا سے ہے۔